نیو نیوز کے پروگرام جی سرکا ر میں آئے دو زبردست مہمان ۔۔۔ ایک طرف معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری اور دوسری جانب کامیڈین سجاد جانی ۔۔۔
دونوں مہمانوں نے جہاں پروگرام میں اپنے کیرئیر سے متعلق اہم انکشافات کیے وہیں سجاد جانی نے نعمان اعجاز کا پروگرام میں بلانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے سجاد جانی نے اپنے دل کا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ میں نے جو گلی محلوںمیں جانے کا فیصلہ کیا کبھی کبھار مجھے لگتا ہے کہ وہ میرا غلط فیصلہ تھا کیوں کہ فیملی کیساتھ جاتے ہوئے اکثر لوگ ۔۔۔ اوئے جانی ۔۔۔ اور جگت کے نام سے پکارتے ہیں جو اچھا نہیں لگتا ،لوگوں کے ایسے پکارنے سے خود کو شرمندگی ہوتی ہے اور ایسے لگتا ہے کہ شاید یہ اختیار میں نے ہی ان کو دیا ہے ۔
پروگرام میں جی سرکار میں گفتگو کرتے ہوئے سجاد جانی نے مزید کیا کہا ۔۔۔ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
دوسری جانب پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایکٹرس لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ریڈیو سے کیرئیر کا آغاز کیا، پہلے ایڈیشن میں ہی کامیاب ہو گئی اور بطور چائلڈ اسٹار سے ٹی وی کا آغاز کیا۔
شوہر فوج میں تھے تو اس لیے شوبز میں کام کرنا چھوڑ دیا پہلے سیریل سے ہی پہچان ملنا شروع ہو گئی تھی لیکن اب کے اسکرپٹس کو ماضی کی نسبت مارکیٹنگ اور ریٹنگ کو سامنے رکھ کر لکھا جاتا ہے ۔
ڈرامہ حقیقت سے دور چلا گیاہے،ریٹنگ کے لیےغلط چیزیں دکھانا شروع کر دی گئی ہیں ۔