پولینڈ:روس یوکرین جاری جنگ میں امریکی صدر بائیڈن پولینڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوکرین کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے انہتائی اہم ملاقات کی ۔
روسی حملوں کے آغاز کے بعد کیف کے عہدیداروں سے امریکی صدر کی یہ پہلی ملاقات ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ، صدر بائیڈن کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی موجود تھے۔
اس سے قبل، یوکرینی وزیر دفاع نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات میں موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ،کیف اور واشنگٹن کے درمیان سیاسی اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی ہے۔