نئی دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ نے مردوں کے بعد اب خواتین کی بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے خواتین ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال کرانیکا منصوبہ رکھتا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروو گنگولی نے بورڈ کی سالانہ میٹنگ میں آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔
گنگولی کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال اس کے انعقاد کے لیے پرامید ہیں،آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہ خواتین کی آئی پی ایل متعارف کروانے کا عمل شروع ہوچکا ہے، اس لیگ میں 5 یا 6 ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔