اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایوان میں 172 کا وننگ اسکور پوسٹ کرکے جیتی جائے گی۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کپتان نیازی، آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ میچ اسٹیڈیم میں تماشائی بھرنے سے نہیں جیتا جاتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ میچ میدان کے اندر ٹیم کو وننگ اسکور پوسٹ کرکے جیتنا ہوتا ہے، جلسوں کے شو سے تحریک عدم اعتماد نہیں جیتی جاتی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گیم از اوور، نیازی صاحب۔