تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب حکومت کے ’’دھڑن تختہ ‘‘کی خبر آگئی 

08:30 PM, 26 Mar, 2022

اسلام آباد:ابھی تو وفاق تک قافلے پہنچے نہیں تو خبریں پنجاب حکومت کے دھڑن تختہ کی آنی شروع ہوگئیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کا حکم ہو گا تو اسمبلی تحلیل کی جا سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاق میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کاآپشن بھی سامنے آگیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم پر اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے۔

عثمان بزدار نےکہا اگر عمران خان نے حکم دیا تو عہد ہ بھی چھوڑ سکتا ہوں ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عثمان بزدار کو کمالیہ سے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ۔

مزیدخبریں