27 مار چ سے قبل ہی وزیر اعظم عمران خان نے سرپرائز دیدیا ،سیاسی حلقوں میں ہلچل

06:14 PM, 26 Mar, 2022


کمالیہ :وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ سے قبل ہی سرپرائز دیتے ہوئے ایسے ہوشر با انکشافات کیے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا رکھی ہے ،الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ،ڈان لیکس سمیت ،آصف زرداری ،نواز شریف کی مودی سے خفیہ ملاقاتیں سب کا کچا چٹھا کھول عوام کےسامنے رکھ دیا ،آصف زرداری فوج سے متعلق کیا کچھ کہا کرتے تھے ،عوام کو بتا دیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر بڑ االزام لگاتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نواز کے کنٹرول میں ہے، اس نے آکر میڈیا پر پیسہ چلانا ہے،الیکشن کمیشن پہلےسےاس کےساتھ ہے،جب کرپشن کیسز ختم ہوں گے،وہ بھگوڑا جلدی جلدی پاکستان واپس آئےگا۔

کمالیہ میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) والے ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر لے گئےاور اب اسی لوٹے ہوئے پیسے سے ارکان اسمبلی کو خرید رہے ہیں ان لوگوں نے منڈیاں لگا رکھی ہیں ،لوگوں کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں ،اس کا ایک امپائرسیکرٹری اور دوسرا ڈپٹی کمشنر ہوتا تھا،اس ملک کے سب سے بڑےچور 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ان سب کیخلاف نیب میں کیسز ہیں،ان میں سے ایک نام لیں تو لوگ ڈیزل،ڈیزل کا نام لیتے ہیں،فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں اور ڈیزل کے پرمٹ لیتے ہیں،اس ملک کی دوسری بیماری آصف زرداری ہے جس پر اربوں کے کیسز ہیں،تیسراوہ ہے جس کا نام چیری بلاسم شریف ہے،اس سے جوتا زیادہ چمکتا ہے۔

انہوں نے کہا اب یہ سارے چور مل کر سوچ رہے ہیں عمران خان کو کیسے نکالیں،مسلم لیگ (ن) والے ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے،اپوزیشن کہہ رہی ہے اقتدار میں آکر نیب کو ختم کردیں گے،ان چوہوں کو بار،بار پیغام دے رہا ہوں،حکومت آنی جانی چیز ہے،ان کی کوشش ہے یہ اقتدار میں آئیں،نیب کو ختم کریں،کرپشن کیسزختم ہوں،جب کرپشن کیسز ختم ہوں گے،وہ بھگوڑا جلدی جلدی پاکستان واپس آئےگا،اس نے آکر میڈیا پر پیسہ چلانا ہے،الیکشن کمیشن پہلےسےاس کےساتھ ہے،الیکشن کمیشن نواز کے کنٹرول میں ہے،۔

عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف واپس آکرپاکستان کی عدلیہ پر حملہ کرےگا،کرپٹ آدمی عدلیہ کو نہیں چلنےدیتا،انہوں نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیا،جسٹس سجادعلی شاہ کو بھگایا،انہوں نے ججز کو پیسوں سے بھرےبیگ دیئے،عمران خان نے کہا اسےتب سے جانتا ہوں جب یہ جم خانہ میں کرکٹ کھیلتا تھا،امپائراپنےکھڑےکرتاتھا،اس کا ایک امپائرسیکرٹری اور دوسرا ڈپٹی کمشنر ہوتا تھا،جب یہ آؤٹ ہوتا تھا تو اس کے امپائراسےناٹ آؤٹ قراردیتے تھے،نوازشریف نے ججز کو ایل ڈی اے کےپلاٹس دے کر خریدا،نوازشریف نے سیاستدانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح خریدا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا نوازشریف آکر عدلیہ کے ججز کو خریدےگا اور ان پر حملہ کرے گا،نوازشریف عدلیہ کے بعد فوج پر حملہ آور ہوگا،نوازشریف کےفوج کےآرمی چیف کے ساتھ جھگڑےرہے ہیں، نوازشریف کا ہر آرمی چیف کے ساتھ جھگڑا رہا ہے،نوازشریف مودی سے نیپال میں چھپ،چھپ کر مل رہا تھا،برکھا دت نے اپنی کتاب میں لکھا نوازشریف مودی سے چھپ کر کیوں ملتاتھا،عمران خان نے کہا نوازشریف اس لئے چھپ کر ملتاتھااسےفوج سے ڈرلگتا تھا۔

آصف زرداری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا آصف زرداری کا میموگیٹ اسکینڈل کیا ہے،آصف زرداری نےحسین حقانی کو امریکا کے پاس بھیجا،آصف زرداری نے امریکا سے کہا مجھے پاکستان کی فوج سے بچالو،عمران خان نے کہا میری جان بھی چلی جائے انہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان نے کہا نواز شریف آزاد عدلیہ نہیں چلنے دے گا، کیسز کو ختم کراناچاہتا ہے،نوازشریف خود آرمی چیف بناتا ہے اور پھر اس سے ہی لڑتا ہے،آرمی چیف کو اس کی چوری کا سب سے پہلے علم ہو جاتا ہے،دیگر اداروں کو یہ کنٹرول کرچکا ہوتا ہے فوج پر کنٹرول کرناچاہتا ہے،اس شخص نے سیاست میں پیسہ چلایا،چھانگامانگا کا معاملہ بھی اس کی وجہ سے ہوا۔

بین الاقوامی تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کسی سے یہ نہیں کہتا کسی ملک سے اپنے تعلقات خراب کریں،تمام ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیں،تعلقات قائم کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے،وزیر اعظم نے کہا کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دو جس کا پیسہ ملک سے باہر پڑاہے،وہ کبھی اس ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد نہیں ہونے دےگا۔

مزیدخبریں