آر یا پار ۔۔۔؟وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی ؟اہم خبر آگئی 

04:48 PM, 26 Mar, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی شیخ رشید نے تاریخ کا اعلان کر دیا ،وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ کاامکان ہے ،اپوزیشن مکمل تیار ی کر لے ،ہم نے بھی مکمل تیار کر رکھی ہے ،تمام ارکان کو مکمل پروٹیکشن دینگے ۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 3 یا 4 اپریل کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، اپوزیشن کے تمام ارکان کو مکمل پروٹیکشن دیں گے، ان شا ءاللّٰہ عمران خان فتح یاب ہوں گے، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلز میں مزے کر رہے ہیں، کسی کو کسی کا راستہ روکنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہر کوئی سن لے، کسی نے امن و امان کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، ٹکراؤ سے گریز کیا جائے۔

مزیدخبریں