لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولنے والا کرپٹ حکمران اب نئے جھوٹ بول رہا ہے اور اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عوام جان لیں ان کا حق موجودہ کرپٹ نالائق حکمران کھا گیا اور اگر عوام نہ نکلے تو پورا پاکستان کھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے قوم سے جھوٹ پہ جھوٹ بولنے والا اب نئے جھوٹ بول رہا ہے، عوام اسے مسترد کریں۔ کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست کیلئے عوام کو گمراہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، کرپشن اور نالائق ایک سچ ہے اور مہنگائی مکاؤ مارچ ملک سے نالائقی، نااہلی، کرپشن ، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کی تحریک کا آغاز ہے جو عوام کو ہر روز کی مہنگائی سے نجات دلائے گا۔
شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھروں سے نکل کر جھوٹے حکمرانوں پر ثابت کردیں کہ ان کی چالاکیاں اب نہیں چلیں گی۔ نوازشریف کی کال پر سب اپنے گھروں سے نکلیں اور مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں۔
کرپٹ حکمران اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کر رہا ہے: شہباز شریف
03:52 PM, 26 Mar, 2022