ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، حکومتی کے اتحادی مگر ہر اہم موقع پر نظرانداز کیا گیا، پرویز الٰہی کا شکوہ

ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، حکومتی کے اتحادی مگر ہر اہم موقع پر نظرانداز کیا گیا، پرویز الٰہی کا شکوہ

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔ ہم حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہر اہم موقع پر نظر انداز کیا گیا۔ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی۔ 
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا بلکہ اب کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے اور ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی جبکہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی مذاکراتی ٹیم نے چوہدری ہاؤس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر مونس الٰہی، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ و دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے حکومتی وفد سے ملاقات میں گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہر اہم موقع پر نظر انداز کیا گیا، سالک کا حلقہ ہو یا طارق بشیر چیمہ کا انتخابات میں مخالف امیدواروں کی حمایت کی گئی، حکومت کے ساتھ ساڑھے تین سال رہے لیکن اتحادی مشاورت میں کہیں شامل نہیں تھے۔ 
حکومتی مذاکراتی ٹیم میں شامل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ہمارے دل میں اپ کی بڑی عزت ہے، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں اتحاد کی ڈور کو مضبوط سے مضبوط ہونا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں