’ تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانیوالے آصف زرداری واحد سیاسی رہنما ہونگے‘

02:05 PM, 26 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر  جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری واحد سیاسی رہنما ہوں گے جنہیں قومی اسمبلی میں ایک عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام کرنےاور ان شاءاللہ ایک عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

پی پی  رہنما اور صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی جس کہانی کا آغاز  ’ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان‘ سے ہوا تھا اب اس کا اختتام ’بھاگ رہا ہے بزدل کپتان‘ پر ہو رہا ہے۔جس کنٹینر پر چڑھ کر خان اقتدار میں آئے تھے اب اسی کنٹینر پر واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا  عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے کیوں کہ عوام اور اتحادیوں کا اعتماد کھوچکےہیں۔عمران خان کا ٹرمپ کارڈ اور سرپرائز ڈرامہ ہے اس کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا۔ وزیر جامعات سندھ  نے کہنا ہےکہ اسپیکر سلیکٹڈ کو بچانے کے لئے غیر آئینی اقدام کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا مقصد اپوزیشن سے این آر اور مانگنے کے مترادف ہے۔مگر  این آر او نہیں ملے گاعمران خان کے خلاف اپوزیشن کی نمبر گیم پوری بلکے اس سے بھی زیادہ ممبران ساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں