ویمن ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا

12:39 PM, 26 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں جاری خواتین کے ورلڈ کپ مقابلوں میں قومی کرکٹ ٹیم کو  ایک اور ہار کا منہ دیکھنا پڑ گیا، جو  اب تک ایونٹ میں چھٹی ہار ہے اور محض ایک میچ میں کامیابی مل سکی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ویمنز ورلڈکپ  میں قومی ٹیم آج میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اتری اور ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنا ئے اور قومی ٹیم کو جیت کیلئے 266 رنز کا ہدف دیا، کیوی اوپنر بیٹر سوئز بیٹس نے 126 رنز کی شاندار  اننگز کھیلی جبکہ  کیٹی مارٹن 30، بروک ہالیڈے 29 اور میڈی گرین نے 23 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، انعم امین، فاطمہ ثنا، نشرح سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین  ٹیم دباؤ  کا شکار نظر آئی اور کیوی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، تاہم  ندا ڈار ن نصف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہیں۔قومی ٹیم مقررہ 50  اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بناپائی اور یوں  71 رنز سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی ہنا روئے نے  5 کھلاڑیوں کو  پویلین کی راہ دکھائی  جبکہ فرانسس میکے نے 2 وکٹ لیں۔

مزیدخبریں