دلہن کا ’لہنگا ‘ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

12:17 PM, 26 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: شادی کا دن ہر شخص کیلئے خاص اہمیت کا حامل تو ہوتا ہی  ہےمگر اب اس کو یادگار بنانے کیلئے   نت نئے انداز اپنائے جاتے ہیں تاکہ سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کی جا سکے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک شادی کی تقریب میں دلہن نے ایسے ہی اپنے منفرد انداز سے سوشل میڈیا صارفین  کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی ہے ۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلہن کو اپنی شادی میں حیرت انگیز ’لہنگا‘ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اتنا لمبا ہے کہ پورے سٹیج  کو ہی ڈھانپ لیا ہے  یہاں تک کہ اسٹیج کے نیچے کی جگہ تک  بھی پھیلا ہوا ہے ۔تاہم سوشل میڈیا صارفین لہنگے کیلئے اس قدر کپڑے کے استعمال کا مقصد سمجھنے سے قاصر ہیں لیکن آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کیلئے انوکھا انداز اپنانا انتہائی ضروری ہے اور یہی طریقہ دلہن نے بھی اپنایا۔

مزیدخبریں