وزیراعظم آج کمالیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

11:17 AM, 26 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج  26 مارچ کو دن 3 بجے صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے قریب کمالیہ میں جلسےسے خطاب کریں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا ء بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کمالیہ جلسے میں شریک ہونگے ۔

کمالیہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔ جبکہ کمالیہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد اور ہڑپہ راوی پل کا افتتاح بھی کریں گے۔

جلسے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ شرکاء کیلئے جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور  خواتین شرکاء کیلئے پنڈال میں الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔

مزیدخبریں