پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پیٹ کمنز کا بڑا بیان

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پیٹ کمنز کا بڑا بیان

لاہور: پاکستان کیخلاف تاریخی ’بینو قادر‘ ٹیسٹ سریز  میں  آسٹریلوی ٹیم  کی قیادت کرنے والے پیٹ کمنز نے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت پاکستانیوں کیلئے بڑا بیان دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  لاہور ٹیسٹ جیتنے کے بعد ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے لکھا کہ یہ سیریز بہت خاص تھی، ٹیسٹ کرکٹ کے 15 مشکل دنوں کے بعد آخری سیشن میں سیریز جیتنے پر اس ٹیم کے لیےمطمئن ہوں، انہوں  نے مزید لکھا کہ شاندار مہمان نوازی کے لیے پی سی بی اور تمام  پاکستانیوں کا بے حد شکر گزار ہوں ۔

 https://twitter.com/patcummins30/status/1507553853021081600?s=20&t=ehB6_eqHmMTFzxK79gkwPg 

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ روز  میزبان ٹیم کو لاہور ٹیسٹ  میں شکست دے کر 24سال بعد  پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ سیریز  ایک صفر سے جیت لی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  راولپنڈی میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں بھی بے نتیجہ ختم ہوا اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔

مصنف کے بارے میں