سینئر صوبائی وزیر ظہور بلیدی کابینہ سے فارغ

09:33 AM, 26 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:صوبہ بلوچستان کےسینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی سے قلمدان واپس لے کر انہیں کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔

محکمہ نظم ونسق کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق میر ظہور بلیدی سے سینئر صوبائی وزیر کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔بتایا جار ہا ہے کہ  اپوزیشن کو 30 ارب کے فنڈز دیے جانے پر  میر ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ناراضی کا اظہار کیا  تھا۔


واضح رہے کہ ظہور بلیدی کو چند روز قبل صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی کے عہدے سے بھی فارغ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں