لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی بھی زبان پھسل گئی جس کی ویڈیو وزیرمملکت اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے جوش خطابت میں کہہ بیٹھیں کہ ’گیدڑ کی کھال پہن کر کوئی نواز شریف نہیں بن سکتا‘، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اس میں کوئی شک ہی نہیں
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 25, 2022
کوئی اور گیدڑ کی کھال پہن ہی نہیں سکتا مریم صفدر کے منہ سے نواز شریف کے متعلق سچ نکل آیا pic.twitter.com/l3d0dHWEmw
فرخ حبیب نے بھی مریم نواز کی زبان پھسلنے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی جس پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک ہی نہیں کوئی اور گیدڑ کی کھال پہن ہی نہیں سکتا مریم صفدر کے منہ سے نواز شریف کے متعلق سچ نکل آیا‘۔
واضح رہے کہ گزشہ روز مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ عمران خان روز کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں، میں کہنا چاہتی ہوں کہ خزاں کی طرح تمہارے سارے پتے جھڑ چکے، اور تمہارا پتا کٹ چکا ہے، تمہارا ٹرمپ کارڈ یہ ہے کہ سیاست سے دستبردار ہو جاؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی تیار ہو جائیں اور سیٹ بیلٹس باندھ لیں کیونکہ پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔