مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران جنگل میں آگ لگ گئی ، ہاتھیوں سمیت کئی جانورجھلس گئے

مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران جنگل میں آگ لگ گئی ، ہاتھیوں سمیت کئی جانورجھلس گئے
کیپشن: مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران جنگل میں آگ لگ گئی ، ہاتھیوں سمیت کئی جانورجھلس گئے

نیروبی ، مشترکہ فوجی مشقوں  کےدوران  کینیاکے جنگلات میں  خطرناک آگ لگ گئی ۔کئی جانور جھلس گئے  ہزاروں ایکٹر کا رقبہ خاکستر ہوگیا ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج نے مشترکہ مشقوں کے لیے کینیا کے جنگلات میں کیمپ لگایا اور وہیں پر اپنی تربیت کا آغاز کیا۔ رات قیام کے دوران اہلکاروں نے کھانے پکانے کے لیے سوکھی گھاس کی مدد سے چولہا جلانے کی کوشش کی تو آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث جنگل میں پانچ ہاتھی بری طرح سے جھلس گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیفنس چیف نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں ہیں، ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کیمپ میں کھانے پکانے کے دوران خشک گھاس کو جلایا گیا جس کی وجہ سے آگ لگی اور پھر یہ تیزی سے پھیل گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، جس کی وجہ سے  پانچ ہاتھی اور ایک بچھڑا جھلس کر زخمی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے آٹھ ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے بعد فوجی مشقوں کو منسوخ کر دیا گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

 محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے سے ہاتھی محفوظ مقام کی طرف اس لیے نہیں بھاگ سکے کہ کیونکہ یہاں فوجیوں کی حفاظت کے لیے کرنٹ والی تاریں لگائی گئیں تھیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی فوجیوں کو فائر فائٹرز کے ساتھ آگ بجھانے کے کام پر مامور کردیا گیا ہے جبکہ کینیا کی فوج نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ بجھانا شروع کردی، متاثرہ علاقے میں مقیم افراد کو محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا جارہا ہے۔