لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس پر تنقید کرنے کیساتھ ساتھ بال ٹمپرنگ کا الزام بھی عائد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد آصف امریکہ شفٹ ہوگئے جہاں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ محمد آصف نے کہا کہ وقار یونس 20 سال سے کوچنگ میں ہیں لیکن انہوں نے پاکستان کو ایک بھی باؤلر نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ وقار یونس کو بولنے والا باؤلر پسند نہیں، وہ تجربہ کار باؤلرز کے بجائے نوجوان باؤلرز کو اس لئے کھلاتے ہیں تاکہ وہ ان کے آگے بول نہ سکیں، وقار یونس بال ٹمپرنگ کرکے ریورس سوئنگ کرتے تھے، ریورس سوئنگ کا ماسٹر کہلانے والے وقار یونس کسی پاکستانی باؤلر کو تو یہ آرٹ ہیں سکھا سکے۔