سکھر: احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ارباب رحیم اور دیگر کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھراحتساب عدالت نے کندھ کوٹ میں کالج کی زمین کی رقم غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر سابق وزرائے اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ارباب رحیم اور دیگر کے خلاف 7 اپریل تک سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ 2 سابق وزرائے اعلیٰ اور افسروں سمیت دیگر ملزموں کےخلاف 11 کروڑ کا ریفرنس پہلے ہی دائر ہے اور عدالت نے کہا ہے کہ 7 اپریل تک سپلیمنٹری ریفرنس نہ آیا تو دائر ریفرنس کو حتمی قرار دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملزم عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔
احتساب عدالت کا دو سابق وزرائے اعلیٰ سندھ کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم
08:26 PM, 26 Mar, 2021