لاہور: پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کالجز کے بی اے، بی ایس سی کے یکم اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات دو ماہ کیلئے ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز میٹنگ میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے کے فیصلے سے قبل الحاق سرکاری و نجی کالجز کا سروے کیا جس دوران یہ انکشاف ہوا کہ بڑی تعداد میں کالجز میں کورسز ہی مکمل نہیں ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سروے کے دوران کالجز کی بڑی تعداد کی جانب سے کورس مکمل نہ ہونے سے متعلق انکشاف پر پنجاب یونیورسٹی میں آج ہونے والی ڈینز میٹنگ میں امتحانات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ آج شام تک بی اے امتحانات کے ری شیڈول ہونے کا نوٹیفکیشن جانے ہونے کے امکانات ہیں۔