حکومت کا ایک ارب روپے کی تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ

03:57 PM, 26 Mar, 2021

اسلام آباد: حکومت نے ایک ارب روپے کی لاگت سے تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت اطلاعات کی سمری کی ای سی سی نے منظوری دے دی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرصدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وزارت اطلاعات  اور نشریات کی سمری پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق  ای سی سی نے    ایک ارب روپے کی میڈیا مہم کی منظوری  دے دی۔میڈیا مہم کے ذریعے وزارتوں کی کارکردگی اجاگر کی جائے گی ۔کورونا وائرس کے بارے میں بھی میڈیا مہم کے ذریعے عوام کو  آگاہی فراہم کی جائے گی ۔

مزیدخبریں