پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

03:24 PM, 26 Mar, 2021

اسلام آباد: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  زمین سے زمین تک مار کرنے والا شاہین ون اے 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیاگیا۔ میزائل تجربے کا مقصد ویپن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچنا تھا۔ شاہین ون اے میں جدید نیوی گیشن سسٹم لگایا گیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، ڈی جی سٹریٹجک پلان  ڈویژن ڈاکٹر رضا ثمر،لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج  سمیت دیگر حکام نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

مزیدخبریں