وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کو 27 مارچ تک تنخواہیں اور پنشن دینے کا حکم

09:51 AM, 26 Mar, 2020

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں اور پنشنز مہینہ ختم ہونے سے پہلے ادا کی جائیں گی۔

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے  پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کو فوری تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی، وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پنشن جمعہ تک اکاؤنٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے فوری طور پر پے رول بنانے کی ہدایت کر دی اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنز 27 مارچ تک ادا کردی جائیں گی۔

مزیدخبریں