نواز شریف کی رہائی کے بعد آصف زرداری کیلئے بُری خبر

10:03 PM, 26 Mar, 2019

اسلام آباد:جعلی بینک اکانٹس کیس میں آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا۔


سمن کراچی کلفٹن کے بلاول ہاوس کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے۔جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا جس پر عدالت نے آصف علی زرداری کو بطور ملزم طلب کرنے کا سمن کراچی کے ایڈریس پر بھجوا دیا ہے۔

آصف علی زرداری کو بلاول ہاوس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پر بھجوائے گئے عدالتی سمن میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کے لیے 8 اپریل کی صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

آصف علی زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا گیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 23 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے کراچی کی بینکنگ کورٹ سے کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کیا تھا۔

مزیدخبریں