بالی ووڈ ستاروں نے پانی کو حسن کی وجہ قرار دےدیا

08:21 PM, 26 Mar, 2019

نیو دہلی : بالی وڈاداکاراوں  نے  پانی کو حسن کے لیے  پینا ضروری قرار دے دیا۔ 

ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ،  پانی پینا انسانی زندگی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن جلد کی تروتازگی اور دلکشی کے لیے اس کا استعمال بہت اہم ہے ۔

اس بارے میں مشہور بالی وڈاداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہےکہ ان کے خیال میں کسی بھی انسان کے چہرے کی جلد اس کی اندرونی طبعیت کا عکس ہوتی ہےاور وہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا کبھی نہیں بھولتیں۔ جبکہ سونم کپور   نے کہا ہے  کہ عمدہ غذا کے ساتھ ساتھ پانی کا مناسب  استعمال بہت ضروری ہے یہ صحت کی حفاظت کرتا ہے۔

دپیکا پڈوکون  کے مطابق  وہ  جلد کو نم رکھنے کے لئے پانی کا  زیادہ استعمال کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ کم سے کم میک اپ  کریں۔

پانی جسم کے خلیات میں جذب ہوتا ہے یہ خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے اور  جلد کے ٹشوز کو  تر و تازہ  رکھتا ہے، پانی جوڑوں کو بھی مناسب چکنائی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے جوڑوں کا درد کم ہوتا ہے۔ 

 پانی چہرے کی جلد کو نم رکھتا ہے اورجھریوں سے محفوظ رکھتا ہے ، پانی کا استعمال  انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔  

مزیدخبریں