شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، پانچ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے، اگلے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
فاسٹ بولرعثمان شنواری اور جنید خان کی شمولیت کا امکان اوپننگ بیٹسمین عابد علی کی انٹری بھی زیر غور منیجمنٹ فہیم اشرف کو پہلے ہی آرام دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ محمد عباس کی تیسرے میچ میں شمولیت کے امکانات بھی انتہائی کم ہیں۔
دوسری جانب کینگروز کے ہاتھوں رسوائی نے ٹیم سلیکشن پر سوال اٹھا دیئے، ماہرین کہتے ہیں ورلڈکپ سے پہلے تجربات کرنا حیران کن ہے، گرین شرٹس کو کئی ماہ پہلے اسکواڈ فائنل کر لینا چاہیے تھا۔ پنڈی ایکسپریس شعیب ملک کو اچانک کپتانی سونپنے سے بھی متفق نہیں۔