ملتان: نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب حکام کے مطابق حنا ربانی کھر، ان کے والد غلام ربانی سمیت شوہر اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
نیب حکام نے بتایا کہ نیب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور مالیاتی اداروں سے مطلوبہ ریکارڈ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حنا ربانی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، دھوکا دہی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔
خیال رہے کہ حنا ربانی کھر معروف سیاستدان غلام ربانی کھر کی صاحبزادی ہیں وہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔