'نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ, عدالت اور قانون جو کرے گا ٹھیک ہو گا'

'نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ, عدالت اور قانون جو کرے گا ٹھیک ہو گا'
کیپشن: کچھ پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی، شیخ رشید۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اہم دن ہے نواز شریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی تاریخ ہے۔عدالت اور قانون جو بھی فیصلہ کریں گے ٹھیک ہوگا۔

پی پی پی کے ٹرین مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ٹرین پر لانا چاہتا تھا لے آیا ہوں اور چند سو افراد ٹرین پ رلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے اور یہ سب اللہ کی پکڑ میں ہیں کچھ پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی۔ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بیرون ممالک انٹر نیشنل کمپنیوں سے جواب لکھوا کر لا رہا ہے۔ ان کے خلاف ایل این جی میں ثبوت نیب کو دے دیئے۔

اس سے قبل ویمن کالج راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی خواتین کی تعلیم میں سب آگے ہے۔

وزیر ریلوے نے اس دوران لڑکیوں اور لڑکوں کی تعلیمی دلچسپی پر بھی روشنی ڈالی اور لڑکوں کو نالائق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے نالائق ہیں پڑھتے ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ لڑکے کو 450 اور لڑکی کو 700 نمبر پر داخلہ ملتا ہے۔

شیخ رشید نے طالبات کو تعلیم پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے موبائل فون کا استعمال بھی کم کرنے اور رات جلدی سونے کا مشورہ دیا۔