سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالت کا فیصلہ جو ہوگا ہمیں قبول ہو گا، طاہر القادری

09:08 AM, 26 Mar, 2019

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پہلی بار غیر جانبدار جے آئی ٹی بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال میں پہلی بار نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ دونوں جانب سے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ ہم سابقہ حکومت کی بنائی ہوئی پنجاب پولیس کی جے آئی ٹی نہیں چاہتے تھے کیونکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے 90 افراد زخمی ہوئے جن کا بیان تک نہیں لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق سکھیرا کو خصوصی جہاز بھیج کر بلوچستان سے بلایا گیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کے حصول تک عدالتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں