فیروز خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

11:32 PM, 26 Mar, 2018

کراچی: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے چھوٹے بھائی اور معروف اداکار فیروز خان کی مہندی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں جس کی تصدیق ان کی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے خود کی تھی۔گزشتہ روز فیروز خان کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شوبز اور فیشن انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔
حمائمہ ملک نے ان خوشیوں بھرے لمحات کو اپنے اور فیروز خان کے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا۔مہندی کی تقریب میں یاسر حسین، سونیا حسین، ایاز سومرو اور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری پیش پیش رہے۔

.....

....

...

...


واضح رہے کہ اس سے قبل حمائمہ ملک ایک انٹرویو میں کہہ چکی تھیں کہ ان کی بھابھی کا تعلق کراچی سے ہے تاہم وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتیں۔

مزیدخبریں