لاہور: مناواں میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے 3 بچوں کی ہلاکت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل کی خصوصی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے حادثے کی جانچ اور وجوہات کا فوری پتہ چلانے کیلئے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ٹیکنکل ٹیم نے 200 میڑ کی حدود میں موجود تمام دوکانوں سے ٹافیوں کے سیمپل جمع کر کے ہنگامی طور پر بند کروا دیا۔ ٹیم نے گھر میں موجود ادویات، پانی اور کھانے کے سیمپل بھی حاصل کیے۔
ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے واضح کیا کہ بظاہر واقعہ میں زہریلی ٹافیوں کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ واقع کی اصل وجوہات پولیس رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ ٹافیوں میں کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں ملوث افراد اور کمپنی کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کو حتمی شکل دینے کے لیے پوسٹمام رپورٹ اور پولیس رپورٹ کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔