ہونڈا نے ٹویوٹا کو ٹکر دینے کیلئے نئی گاڑی متعارف کرا دی

10:04 PM, 26 Mar, 2018

نیویارک : ہونڈا نے ٹویوٹا کو ٹکر دینے کیلئے نئی گاڑی متعارف کرا دی جسے انسائیٹ کی نئی شکل قرار دیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے نیویارک میں ہونے والے آٹو شو میں نئی گاڑی فور سیٹر سیڈان کو متعارف کرایا ہے جو کہ 151  ہارس پاور اور ہلکے وزن کے اسٹرکچر کے ساتھ پہلے سے زیادہ ایرو ڈائنامک اور بہتر ڈیزائن کی حامل ہے۔

ہونڈا نے انسائیٹ کی پروڈکشن کچھ سال پہلے ختم کردی تھی مگر اب اسے ٹویوٹا کی مقبول ہائیبرڈ گاڑی کو شکست دینے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

روایتی ایندھن سے ہٹ کر اس میں 60 سیل لیتھم اون بیٹری پیک بھی دیا جائے گا جو اسے بجلی پر چلنے میں مدد دے گا تاہم زیادہ تیز رفتاری سے چلانے کے لیے پٹرول پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔

اس گاڑی کو رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس میں موجود 2 موٹر پر مشتمل ہائیبرڈ سسٹم کے ساتھ 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ایندھن کے حوالے سے باکفایت ہونے کے ساتھ ساتھ پاور کے لحاظ سے سوک سے کسی صورت کم ثابت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں