وزیراعظم کا مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

وزیراعظم کا مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
کیپشن: pm shahid khaqan abbasi

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار ، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سلامی بھی پیش کی ، وزیر دفاع خرم دستگیر بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلح افواج کی قربانیوں خاص طور پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔