طیب اردوان نے شام، عراق میں 2 نئے فوجی آپریشنز کرنے کا اعلان کر دیا

09:25 PM, 26 Mar, 2018

استنبول: ترکی کے صدر طیب اردوان نے شام اور عراق میں کرد اکثریتی علاقوں میں 2 نئے فوجی آپریشنز کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عفرین پر کنٹرول قائم کرنے اور کرد جنگجوؤں کو نکال باہر کرنے کے بعد ان کا اگلا ہدف شمالی شام کا شہر تل رفعت ہوگا جبکہ ترک فوج عراق کے شہر سنجار میں بھی فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ تل رفعت پر کنٹرول کے بعد ترک فوج سرحدی علاقے طرازبون کی طرف پیش قدمی کرے گی۔

یاد رہے کہ ترکی نے 20 جنوری کو شام کے علاقے عفرین پر زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا تھا اور اس آپریشن کا مقصد کرد پروٹیکشن یونٹس کو ختم کرنا تھا۔

مزیدخبریں