ماہرہ خان جلد ہی رومانوی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

09:19 PM, 26 Mar, 2018

لاہور : لالی وڈ سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی رومانوی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی ، پرے ہٹ لو‘ کی ہدایات معروف ڈرامے "ہو من جہاں" کے ہدایت کار عاصم رضا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی رومانوی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی ، نوجوان اداکار شہریار منور سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ "پرے ہٹ لو" کی تیاری کے لیے انہوں نے پروڈکشن ٹیم سے لے کر اداکاری تک نوجوانوں کو منتخب کیا ہے تاکہ فلم کے ذریعے دیئے جانے والے پیغام کو ناظرین تک بہترین اور بھرپور انداز میں پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق بتایا کہ "پرے ہٹ لو" کی کہانی ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کے درمیان ہونے والی اتفاقی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

مزیدخبریں