اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ، کے پی کے کے لوگوں کو شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ چاہئے ، شہباز شریف نے صیح معنوں میں کے پی کے کی خدمت کی ہے۔