کورہیڈ کوارٹر پشاور میں 24 جوانوں اور افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

07:56 PM, 26 Mar, 2018

پشاور : کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات دینے کی تقریب ، 24 جونواں اور افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی ، 24 جونواں اور افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا ۔

تقریب میں فوجی اہلکاروں ، شہدا اور غازیوں کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، شہدا کے میڈلز ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

آٹھ افسران کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ، کورکمانڈر پشاور نے شہیدوں اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام شہید جوانوں کی مرہون منت ہے۔

مزیدخبریں