کیمیروو: سائبیریا کے شہر کیمیروو کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
روسی احکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کم از کم 41 بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس حکام نے چار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، جن میں شاپنگ سینٹر کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اس کا انتظام کرنے والی کمپنی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے سے دو سینیما گھروں کی چھت گر گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے 660 کے قریب کارکنوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
کیمیرووُ روس کے دارالحکومت کے مشرق میں ساڑھے تین ہزار کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر کوئلہ پیدا کرنے والا اہم علاقہ ہے۔
آسٹریا کے چانسلر سیبسٹیئن کرز اور لاتویا کے وزیر خارجہ نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔