لاہور: نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں وزیر ریلولے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کو 28 مارچ اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 29 مارچ کو پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل کے سلسلے میں طلب کر لیا۔
اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے مصروفیات کی وجہ سے پیش ہونے پر معذوری ظاہر کی تھی اور نیب کو ارسال خط کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کے مطابق انہوں نے پیش ہونے کا اشارہ دیا ہے۔