رنویر سنگھ کو آئی پی ایل میں مختصر پرفارمنس کیلئے بھاری معاوضے کی پیشکش

رنویر سنگھ کو آئی پی ایل میں مختصر پرفارمنس کیلئے بھاری معاوضے کی پیشکش
کیپشن: bollywood ranvir singh

ممبئی : بالی وڈ ہیرو رنویر سنگھ کو آئی پی ایل کے نئے ایڈیشن میں پرفارمنس پر حیران کن معاوضے کی پیشکش ، صرف پندرہ منٹ ڈانس پر 5 کروڑ روپے ملیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ رنویر سنگھ کو لوگوں کے حجوم کے سامنے ڈانس کرنے کے عوض اتنے زیادہ معاوضے کی پیش کش کی گئی ہے۔

بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پدماوت میں علاؤالدین خلجی کا کردار نبھانے والے اداکار کو ’انڈین پریمیئر لیگ‘ (آئی پی ایل) کے آنے والے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

اگرچہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی خوبرو اور سپر سٹار ڈانسر اداکارائیں بھی پرفارمنس کرتی ہیں تاہم اس بار سب سے زیادہ معاوضے کی پیش کش رنویر سنگھ کو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ رنویر سنگھ افتتاحی تقریب میں 15 منٹ تک طویل پرفارمنس کر کے شائقین کو محظوظ کریں، جس کے بدلے انہیں بھاری معاوضے کی پیش کش کی گئی۔

آئی پی ایل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اداکار نے ایونٹ میں پرفارمنس کی حامی بھرلی ہے جس کے لیے انہوں نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔