امریکہ نے پاکستان کی سات تجارتی کمپنیوں کو سخت نگرانی کی فہرست میں شامل کرلیا

06:09 PM, 26 Mar, 2018

لاس اینجلس : امریکہ نے اپنے لیے خطرہ تصور کی جانے والی پاکستان کی 7 کمپنیوں کو سخت نگرانی کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ، کمپنیوں پر جوہری آلات کی تجارت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اپنے لیے خطرہ سمجھی جانے والی پاکستان کی 7 کمپنیوں کو سخت نگرانی کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ، کمپنیوں پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ جوہری آلات کی ترسیل میں ملوث ہیں۔

امریکہ کے اس فیصلے سے نیوکلیئر سپلائی گروپ میں شامل ہونے کی پاکستان کی کوششوں کو ن‍‍‍‍ق‍صان پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان کی یہ سات کمپنیاں ان 23 غیر ملکی فرمز میں شامل ہیں جنھیں گذشتہ دنوں ممنوعہ کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکہ کی وزارت تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکورٹی کے مطابق امریکہ میں انجیئرنگ کے ساز وسامان خریدنے کے لیے جن پاکستانی کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ان کے بارے میں یقین ہے کہ وہ ایسی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث تھیں جن سے قومی سلامتی یا امریکہ کے خارجی مفادات کو خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔

ان کمپنیوں میں اختر اینڈ منیر حسین ، انجیئرنگ اینڈ کمرشل سروسز ، کیپیٹل بزنس سینٹر ، میرین سستم پرائیویٹ لمیٹیڈ ، مشکو الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹیڈ ، مشکو الیکٹرانکس پرائیویٹ لمٹیڈ ، پرویز کمرشل ٹریڈنگ ، پرافیشنٹ انجیئرز ، سولیوشن انجیئرنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں۔

مزیدخبریں