اسلام آباد: حجرہ شاہ مقیم میں کیچڑ اور گندگی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ لوگ جنازہ لے کر نکلے تو ان کے کپڑے بھی ناپاک ہو گئے ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
مزید پڑھیں: دہری شہریت چھپانے والے سرکاری ملازمین سے جواب طلب
اس موقع پر کونسلر حجرہ شاہ مقیم پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ تصویر کہاں کی ہے جگہ کا تعین ہو گیا ہے ہم خود بھی اس جنازے میں شریک ہوئے تھے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کو بتانا ہے کہ اُن کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں کیونکہ لوگ جنازہ لے کر نکلے تو ان کے کپڑے بھی ناپاک ہو گئے ہوں گے۔
انہوں نے نمازہ جنازہ کیسے پڑھی ہو گی؟۔ کونسلر حجرہ شاہ مقیم نے کہا کہ علاقے میں صرف یہ مسئلہ نہیں دیگر مسائل بھی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا تعلق ن لیگ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینر نہیں رہے، الیکشن کمیشن کا مختصر فیصلہ
چیف جسٹس نے انہیں ہدایت دی کہ قبضے سے متعلق مسائل پر تحریری درخواست دیں۔ عدالت عظمیٰ نے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کو بھی آئندہ سماعت پر 29 مارچ کو طلب کر لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں