پشاور: مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی مہمند ایجنسی کے علاقے تور خرمیں کی گئی جس میں فرنٹیئر کور اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: 'پنجاب حکومت کسی بھی منصوبے کو ہاتھ لگائیں وہ کرپشن میں لتھڑا ہوا ملے گا'
فرنٹیئر کور کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔ فرنٹیئر کور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوفیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فاروق ستار ایم کیو ایم کے کنوینر نہیں رہے، الیکشن کمیشن کا مختصر فیصلہ
ادھر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں