سرائے عالمگیر، ظالم باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کر دیا

10:50 AM, 26 Mar, 2018

سرائے عالمگیر: پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے تھانہ صدر میں ظالم شخص نے اپنے 4 ننھے بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: شہری 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں کوائف درست کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن  

پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں سائیں جمعہ کے ڈیرے پر پیش آیا۔ ملزم ایوب کو آلہ قتل کلہاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقتولین میں 12 سالہ آمنہ، 10 سالہ نادیہ، 8 سالہ عیشا اور تین سالہ ذیشان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قاتل کی ذہنی کیفیت مشکوک لگتی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  جیت پاکستان کی ہوئی اور قومی عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے ہیر میں ایک گھر میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں بچوں کی والدہ اور اس کے دوست کو گرفتار کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں