جیت پاکستان کی ہوئی اور قومی عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف

09:12 AM, 26 Mar, 2018

اسلام آباد: آرمی چیف، صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان نے پی ایس ایل فائنل میں جیت پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی اور کراچی کے شائقین نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کوئی چیز ہمارے قومی عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر مریم نواز میدان میں آگئیں

 

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ادھر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا پاکستان میں انعقاد بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں