ہیلسنکی:سپین کو بغاوت کے مقدمے میں مطلوب کاتالونیا کے سابق صدر کارلس پوئیگڈیمونٹ کو جرمنی سے گرفتار کرلیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاتالونیا کے سابق صدر کو ڈنمارک سے بیلجیئم جاتے ہوئے جرمنی کی شمالی ریاست سے ہائی وے پولیس نے گرفتار کیا۔کارلس پوئیگڈیمونٹ 4 روز قبل فن لینڈ پہنچے تھے لیکن حکام کی گرفتاری سے قبل ہی وہ وہاں سے فرار ہونے ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے، چیئرمین سینیٹ
سپین کی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کاتالونیا کے 25 علیحدگی پسند رہنمائوں پر بغاوت کا مقدمہ ہونا چاہیے جس کے بعد بارسلونا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی تھیں جبکہ یورپی یونین نے سپین کو بغاوت کے مقدمے میں مطلوب کارلس پوئیگڈیمونٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جیت پاکستان کی ہوئی اور قومی عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف
واضح رہے کہ کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں سپین سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ کاتالونیا کے سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سپین میں 30 سال تک قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں