ریاض:سعودی عرب کا دارا لحکومت الریاض بڑی تباہی سے بچ گیا ،یمنی حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 7 میزائل حملے میں مصری شہری ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن گئی
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر سات میزائل حملے کئے ،3میزائل ریاض،2نجران،1خمیس مشیط اورایک کازان فائر کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان و نائب کپتان نے استعفیٰ دیدیا
ساتوں میزائلوں کوسعودی ایئرڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کیاگیا جبکہ ایک حملے میں مصری شہری ہلاک اور2افراد زخمی ہوئے۔ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق ساتوں میزائلوں کو ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے سعودی فضائیہ نے تمام 7 میزائل مارگرائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں