ممبئی: بھارت کے معروف ٹی وی اداکار پرتھ سمتھان پر پولیس نے 20 سالہ ماڈل گرل سسمیتا چکروتی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی معاشرے میں خواتین سے زیادتی کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں جب کہ اب خواتین شوبز انڈسٹری میں معزز سمجھے جانے والے اداکاروں اور ہدایتکاروں سے بھی محفوظ نہیں ، گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شلپا شندے کے پروڈیوسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام سامنے آیا تھا لیکن اب ایک اور معروف اداکار بھی اسی الزام کی زد میں آگئے ہیں۔
20 سالہ ماڈل گرل سسمیتا چکروتی نے معروف اداکار پرتھ سمتھان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی جس پر ممبئی کے بنگور نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے اداکار کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تھانے طلب کرلیا۔