ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون دبئی میں ہونیوالے جٹکس شاپر سپرنگ ایڈیشن 2017ء میں شرکت کریں گی اور ایکس ٹچ موبائل فون کی برانڈ ایمبیسڈر کے طورپر دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہونیوالے سپرنگ ایڈیشن میں برانڈ کی پروموشن کریں گی ، رواں ماہ کے اوائل میں ہی سنی لیون نے ایکس ٹچ موبائلز کی ایمبیسڈر بننے کا معاہدہ کیا تھا۔
جٹکس شاپر میں سنی لیون ہجوم میں گھل مل جائیں گی اور 30مارچ کو ایکس ٹچ کی سپیشل آفر کا اعلان کریں گی ،اسی دن جشن منانے کیلئے ایک سپیشل پارٹی کا بھی اہتمام کیاگیا۔ سنی لیون کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ایکس ٹچ کے صدر جیک لی نے بتایاکہ ’سنی لیون کو اپنا برانڈ ایمبسڈر بنانے پر ہم خوش ہیں، اس کی خوبصورتی اور اعتماد ہماری پراڈکٹ کومزید چارچاند لگاتا ہے ، سنی لیون کیساتھ ہمارے معاہدے سے برانڈ کو مزید تقویت ملے گی اور مارکیٹ میں توجہ حاصل کرپائے گا۔ یادرہے کہ جٹکس شاپر سپرنگ ایڈیشن 29مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہتاہے
سنی لیون دبئی میں ہونیوالے جٹکس شاپر سپرنگ ایڈیشن 2017ء میں موبائل فون کی برانڈ پروموشن کریں گی
سنی لیون دبئی میں ہونیوالے جٹکس شاپر سپرنگ ایڈیشن 2017ء میں موبائل فون کی برانڈ پروموشن کریں گی
08:12 PM, 26 Mar, 2017