جھنگ: جھنگ کے علاقے منڈو دیرومیں شفیق نامی شخص نے اپنی 17 سالہ بیوی قراۃ العین کو گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس حکام نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق نے قراۃ العین سے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہرنے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کردیا تاہم تنازع کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔